ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ماریا کی تباہ کاری،17؍ افراد ہلاک

ماریا کی تباہ کاری،17؍ افراد ہلاک

Fri, 22 Sep 2017 23:53:12    S.O. News Service

واشنگٹن،22؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)خونریز سمندری طوفان ماریا ڈومیکن ری پبلک کے کچھ علاقوں میں تباہی پھیلاتا ہوا امریکا کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس ہیری کین کے ساتھ تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس قدرتی آفت کی وجہ سے کم ازکم سترہ افراد ہلاک جبکہ متعدد چھوٹے چھوٹے جزیرے بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔ امریکی علاقے پورٹو ریکو کے حکام نے بتایا ہے کہ اس طوفان کی ممکنہ تباہی سے نمٹنے کی خاطر تیاری کی جا چکی ہے۔ خدشہ ہے کہ یہ طوفان جمعے کو اس امریکی علاقے سے ٹکرائے گا۔
 


Share: